اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلِکس کی مشہور ڈرامہ سیریز بریجرٹن کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ کو تیسری بار بھی کوویڈ کی وجہ سےروک دیا گیا ہے۔
رپوٹ کے مطابق بریجرٹن سیزن کی شوٹنگ روکنے پر مالکان کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھی بریجرٹن کی شوٹنگ کورونا کی ہی وجہ سے روک دی گئی تھی۔
بریجرٹن نیٹ فلیکس کی مشہور سیریز میں سے ایک ہے جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، سیریز نے 12 ایمی ایوارڈز کی نامزدگیاں بھی حاصل کی تھیں ، جن میں بہترین اداکار، بہترین اداکارہ اور بہترین ڈرامہ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پورا نیٹ فلکس3منٹ میں ڈاؤن لوڈ
اس سے پہلے چند روز پہلے ہی نیٹ فلِکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ کا پانچویں اور آخری سیزن ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ایک بار پھر پروفیسر اپنے نئے اور ناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔
منی ہیسٹ کی پانچویں اور آخری سیزن میں 10 اقساط پر مشتمل ہو گا۔ منی ہیسٹ سیزن 5 کی جلد 1 میں پانچ اقساط ہوں گی جبکہ باقی 5 دوسری جلد میں ہو گی۔ جو 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
گزشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والے اس کے چوتھے پارٹ کو ایک ماہ میں 65 ملین لوگ دیکھ چکے تھے اور یہ ابھی بھی ٹاپ ٹین ویب سیریز میں شامل ہے۔