پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد26ہزارسے تجاوز کرگئی


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس  کے باعث مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 35 ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 787کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71ہزار 578ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: متاثرہ ہر7میں سے 1 بچے کو صحتیابی کے بعد بھی علامات کا سامنا ہوتا ہے، تحقیق

این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 59 ہزار 745کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.33فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 159، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار677، پنجاب میں تین لاکھ 97 ہزار 694، اسلام آباد میں ایک لاکھ242، بلوچستان میں 32 ہزار 329، آزاد کشمیر میں 32 ہزار484 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسینیشن بھی کام نہ آئی، کورونا نے اسرائیل کو جکڑ لیا

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 979 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 932، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 41، اسلام آباد 868، گلگت بلتستان 174، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں