برطانوی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد: افغانستان ایجنڈے میں سرفہرست

برطانوی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد: افغانستان ایجنڈے میں سرفہرست

اسلام آباد: برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران اعلیٰ حکام کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم کا بورس جانسن سے رابطہ: پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ

دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب قطر سے نورخان ایئربیس پہنچے تو وہاں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی برطانوی ہم منصب سے سرکاری سطح پر تبادلہ خیال ہو گا جب کہ مہمان وزیر خارجہ کی دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

پاکستان اور برطانیہ حال ہی میں افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر باہمی رابطے میں ہیں اور دونوں ممالک کے اہم رہنماؤں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران متعدد مرتبہ تبادلہ خیال کیا ہے۔

عالمی برادری افغانوں کی سماجی اور اقتصادی معاونت یقینی بنائے، وزیر خارجہ

دفترخارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ برطانوی وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر تبادلوں کو مزید فروغ ملے گا اور کئی مسائل پر دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کو بھی گزشتہ ماہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے ٹیلی فون کیا گیا تھا جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر ہونے والی بات چیت میں پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

برطانوی وزیر خارجہ سے قبل نیدرلینڈز کی وزیر خارجہ سِگرِد کاگ بھی افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے پاکستان پہنچی تھیں۔

پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے: جنرل باجوہ

گزشتہ ماہ کے جرمن وزیرخارجہ ہیکو ماس بھی پاکستان آئے تھے جنہوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں