وکلا تنظیمیں قانونی اصلاحات کے ایجنڈے میں حکومت کا ساتھ دیں، وزیراعظم

وکلا تنظیمیں قانونی اصلاحات کے ایجنڈے میں حکومت کا ساتھ دیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وکلا تنظیمیں قانونی اصلاحات کے ایجنڈے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

غیر معمولی موسم کے باوجود تربیلا ڈیم بھر گیا ، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں کہی ہے۔ وفد میں
احمد شہزاد، فاروق رانا، محمد اجمل خان، محمد ارشد باجوہ چوہدری، قاضی عبدالحمید صدیقی، شیریں عمران، محمد افضل جنجوعہ، عارف محمود چوہدری، محمد ناصر اقبال صدیقی، سید محمد اسدعباس شاہ، عبدالمالک بلوچ، عبدالرزاق شر، فدا بہادر، جام آصف محمود، منیر احمد خان، احمد زیرک، راجہ عامر خان اور راجہ اشفاق احمد شامل تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزرا فواد چودھری، بیرسٹر فروغ نسیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان بھی موجود تھے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ وکلا  تنظیموں کی جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔

قبضہ گروپ کیخلاف جہاد کررہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جس میں قانون کی بالا دستی ہو۔ انہوں نے کہا کہ  خوشحالی انصاف اور عدل کے نظام سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں مفاد پرست عناصر نے قانون کا غلط استعمال کیا جس کی وجہ سے ماضی میں امیر اور طاقتور طبقہ قانون کی گرفت سے آزاد رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ کمزور طبقات کا قانون کے غلط استعمال کے ذریعے استحصال کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سول اور فوجداری قوانین میں اصلاحات لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی اصلاحات سے عدالتوں پر بوجھ کم ہو جائے گا۔

مہنگائی پر اجلاس: افسران نے معطلیاں گنوا دیں، کارروائی ناکافی، نتائج بتائیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کہا کہ وکلا برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے  یقین دہانی کرائی کہ درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں