بھارتی کرکٹ ٹیم کے فین کو سزا مل گئی


بھارتی کرکٹ ٹیم کے فین ڈینئل جاروس پر ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈینیئل جاروو کے نام مشہور بھارتی ٹیم کے فین نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کٹ کر کے بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ میں آ گئے تھے۔

جس کے بعد گراؤنڈ میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں زبردستی گراؤنڈ سے نکالا۔ جاروس کی گراؤنڈ میں انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی۔

یارک شائر کرکٹ کلب کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جاروس کو بھاری جرمانہ اور کرکٹ گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب جارو اس سیریز کے دوران کرکٹ گراؤنڈ میں سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے داخل ہوئے ہوں۔

اس سے قبل لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں برطانوی شہری نے سیکورٹی کی خلاف ورزی کی اور بھارتی کھلاڑی ہونے کا ڈرامہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کٹ پہن کر گراؤنڈ میں داخل ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں