بلی کو پھانسی دینے والے ملزم کی ضمانت منظور


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بلی کو پھانسی دے کر مارنے والے ملزم کی ضمانت منظور ہو گئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بلی کو مار کر لٹکانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتار ملزم کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

دو روز قبل تھانہ لوہی بھیر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز فائیو میں سفاک شہری نے دو روز قبل بلی کو پھانسی پر لٹکا کر مار دیا اور ملزم نے بلی کو لوہے کی سیڑھی کے ساتھ لٹکا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کا امریکی قونصلر سے رابطہ

سوشل میڈیا پر بلی کو پھانسی لگا کر لوہے کی سیڑھیوں سے ٹانگنے کی تصویر وائرل ہو گئی تھی۔

تھانہ لوہی بھیر پولیس کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے خلاف رہائشی خاتون انیلہ عمیر نے تھانے میں تحریری درخواست دی تھی جس پر ملزم کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 429 اینیمل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتارکر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں