نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن

نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کورونا کے کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کے بعد حکومت نے آکلینڈ میں مزید 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن میں اضافہ کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈن نے کہا کہ نارتھ لینڈ میں نافذ لاک ڈاؤن کو لیول 3 کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل آکلینڈ میں 31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، نیوزی لینڈ میں کورونا ڈیلٹا کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے انتہائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ: کورونا کا ایک کیس، ملک بھر میں لاک ڈاؤن

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ایک اضافی اقدام کے طور پر پارلیمنٹ کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا تھا جبکہ اراکین پارلیمنٹ کی منتخب کمیٹیوں کو اجلاس جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل کورونا کا ایک کیس سامنے آنے پر نیوزی لینڈ حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں