کراچی کماؤ شہر ہے،پہلا حق ہے، مزدوری کیلیے آنیوالے آج کاروبار کررہے ہیں: شہباز شریف

کراچی کماؤ شہر ہے،پہلا حق ہے، مزدوری کیلیے آنیوالے آج کاروبار کررہے ہیں: شہباز شریف

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی میں برسوں سے جاری بدامنی اور بھتہ خوری کو ختم کرکے شہر کا امن بحال کیا۔

پاکستان کو پھر ضرورت ہے جیالے تیار ہوجائیں، ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے: بلاول

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بلوچستان کے رہنماؤں نے محرومیوں کی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پر پی ڈی ایم، ہمارے قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) ان کے ساتھ ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ بلوچستان کے معاشی، سماجی اور قانونی حقوق دلانے کے لیے ساتھ دیں گے اور کھڑے رہیں گے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعطم عمران خان جب 2019 میں کراچی آئے تو انہوں ںے 162 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ اس کے بعد 2020 میں جب شدید بارشیں ہوئیں اور سیلاب آگیا تھا تو ایک مرتبہ پھر عمران خان نے 1100 ارب روپے کے بڑے پیکج کا اعلان کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو نے بتایا کہ اس 1100 ارب کے منصوبے میں حکومت سندھ نے خطیر رقم لگائی مگر عمران خان نے سندھ و کراچی کے لیے کچھ نہیں دیا اور صرف محرومیاں دیں اورجھوٹے وعدوں پر عوام کو ٹرخایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کراچی کو چند ٹکوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ جب اس شہر میں بھتہ خوری عروج پر تھی، بوری بند نعشیں ملتی تھیں، پرچیاں جاتی تھیں کہ کروڑوں روپے فلاں کو دے دو، خوف کا ماحول تھا تو لوگ پنجاب منتقل ہونا شروع ہوئے اور کاروباری لوگوں نے اپنے خاندان دبئی منتقل کردیے تھے۔

شہباز شریف کا ایک بار پھر ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ اس کے بعد میاں نواز شریف نے شہر اور ملک کے اندر موجود تمام اداروں اور یہاں کی حکومت کو ساتھ ملا کر ایک مربوط منصوبہ بنایا۔ انہوں ںے کہا کہ اس منصوبے میں کاروباری حضرات کو بھی شریک کیا۔

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی صدر نے کہا کہ اس کے بعد آپ نے دیکھا کہ کراچی میں امن و امان کی حال صورتحال جو تباہ کن تھی اسے میاں نواز شریف نے اس طرح بدلا کہ امن واپس لوٹا اور یہاں سے جانے والے خاندان واپس آگئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچیمیں بھتہ خوری کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اب بوری بند نعشیں نہیں آتی ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف ہی ہیں جنہوں نے 20/20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا وگرنہ یہ بھی عروج پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنکھا بند ہوتا تھا، لوگ ذہنی طور پر مفلوج ہو گئے تھے، کاروبار ٹھپ تھا اور بیروزگاری پھیل رہی تھی۔

انہوں نے کراچی کے کامیاب جلسے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ بجلی کا بل زیادہ آئے تو سمجھیں وزیراعظم کرپٹ ہیں اور مہنگائی میں اضافہ ہو تو سمجھیں کہ وزیراعظم کرپٹ ہے۔ انہوں ںے شرکائے جلسہ سے استفسار کیا کہ کیا آج آٹا، گیس، بجلی اور چینی سستی ہوئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 300 کنال کے گھرمیں بیٹھ کرریاست مدینہ کی بات کرنا مذاق ہے۔

شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں عوامی ریلا لے کر اسلام آباد جانا ہوگا اور اس کو خس و خاشاک کی طرح بہانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا جب کہ آج ملک میں کروڑوں لوگ مہنگائی کی وجہ سے تباہ حال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص گھر سے وزیراعظم ہاؤس تک ہیلی کاپٹرمیں جاتا ہواسے مہنگائی کا کیا پتہ؟

میاں شہباز شریف نے کہا کہ اگراللہ نے ہمیں موقع دیا تو ملک سے مہنگائی اوربے روزگاری ختم کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دورمیں پورے پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات مفت ملتی تھیں اور تعلیم فری تھی۔

ن لیگ کے مرکزی صدر نے کہا کہ کراچی کماؤ شہر ہے، سب سے پہلاحق یہاں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو مزدوری کرنے آئے وہ لوگ اب کاروبار کررہے ہیں۔

شہباز شریف کی کرپشن ڈھونڈیں ورنہ عمران خان خود نیب کے سربراہ لگ جائیں، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف ںے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے ملک میں غربت و بیروزگاری میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنہ گار ضرور ہیں لیکن صدق دل سے کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو مہنگائی ختم کردیں گے۔


متعلقہ خبریں