طالبان کا موسیقی پر پابندی کا اعلان


طالبان نے افغانستان میں عوامی مقامات پر موسیقی پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اسلام میں موسیقی حرام ہے، افغانستان میں موسیقی پرپابندی عائد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مجبورنہیں کریں گے بلکہ موسیقی چھوڑنے پرراضی کریں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ خواتین کو تین دن سے زیادہ کا سفرکرنا ہے تو مرد سرپرست کا ہمراہ ہونا لازمی ہو گا، ماضی کو بھلا کر مستقبل تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں