اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کی بھارت میں انوکھی سزا

اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کی بھارت میں انوکھی سزا

ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے لیے سونے کا تمغہ جیتے والے نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں انہوں کہا ہے کہ انہوں نے ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کا منصوبہ بنایا تھا تاہم ٹوکیو سے واپسی مختلف تقریبات میں شرکت کے سبب ان کی ٹریننگ رک گئی۔ ان تقریبات میں شرکت کے سبب وہ۔

نیرج چوپڑا نے مختلف تقریبات میں مدعو کیے جانے کی روایت کو ننقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایسی روایت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ہم ایک گولڈ میڈل سے مطمئن نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد بھی میڈل جیتتے تو پورے ایشیا کا نام ہوجاتا، نیرج چوپڑا

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوکیواولمپکس کے جیولین تھرومقابلوں میں گولڈمیڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے اپنے پاکستانی حریف کے متعلق کہا تھا کہ اگر’ارشدندیم بھی میڈل جیتتے تو اچھا ہوتا‘۔

ارشد ندیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی اور نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ نیرج چوپڑا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگرارشد وکٹری اسٹینڈ پر ہوتے تو ایشیا کا نام ہوجاتا۔


متعلقہ خبریں