اسلام آباد میں تمام ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق ہیوی گاڑيوں کی وجہ سے شہر کی سڑکوں کا نقصان اور پتھروں کی چوری بھی ہوتی تھی۔ تمام ہیوی گاڑيوں کی اسلام آباد داخلے کے لیے اين او سی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچی آبادیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ایک ٹرک، 2 ٹرالے اور 6 لوگوں کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں اس سے قبل مخصوص اوقات کار میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔


متعلقہ خبریں