لاہور: رکشے میں خاتون سے مبینہ زیادتی، ایک ملزم گرفتار


لاہور کے تھانہ چوہنگ پولیس کی حدود میں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

پولیس کے مطابق وہاڑی کی رہائشی خاتون ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری اور صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ بک کروایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اسکی بیٹی کو گھما پھرا کرایل ڈی اے ایونیو لے گیا۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور اور ساتھی نےدونوں ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پنجاب فرانز سائنس ٹیموں نے موقع سےشواہد جمع کئے اور خواتین کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ننکانہ صاحب میں خاتون سے مبینہ زیادتی، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار ماں بیٹی کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں۔ رکشہ کی ملکیت ٹریس ہونے پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی اور ایک ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی مدعیت میں اجتماعی ذیادتی اور دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

اس سے قب کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) غلام محمود ڈوگر نے کہا تھا کہ خاتون سے زیادتی کے بعد رکشہ ڈرائیور اور ساتھی فرار ہوگئے تاہم رکشے کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں