امریکہ میں ایک اور طوفان

امریکہ میں ایک اور طوفان

واشنگٹن: امریکہ میں طوفان بارشوں سے 22 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکہ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے مواصلاتی نظام بری طرح سے متاثر ہوا ہے جبکہ متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن نے افغانستان سے انخلامکمل کرنے کے لیے 31 اگست کی تاریخ دے دی

امریکی ریاست ٹینسی طوفانی بارشوں سے شدید متاثر ہوئی ہے جہاں ایک روز میں 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں