موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

Motorway Police

فوٹو: فائل


ملتان: موٹروے پولیس نے ایمانداری اور فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کر دی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پولیس نے خاتون کا گمشدہ بیگ جس میں سونے کے زیورات بمعہ نقد رقم تھی تلاش کر کے واپس کر دیں۔

رحیم یار خان سے سفر کرنے والی فیملی ملتان سروس ایریا کے واش روم میں خاتون کا بیگ بھول گئی تھیں۔ موٹروے پولیس نے بیگ جس میں انگوٹھیاں اور نقدی متعلقہ فیملی کو واپس کر کے ایمانداری اور فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: جعلی کرنسی بنانے والا گروہ گرفتار

فیملی نے پیٹرولنگ آفیسر محمد رضوان اور ساجد علی کو بیگ کی گمشدگی اور اپنی پریشانی کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ جس کی اطلاع ڈی ایس پی مسرور علی اور ایڈمن آفیسر عمران خان کو دی گئی جنہوں نے فون کر کے سروس ایریا کے واش رومز کو مقفل کروا دیا تھا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بیگ جس میں سونے کی بالیاں، انگوٹھیاں اور 10 ہزار روپے نقدی موجود تھے خاتون کے شوہر کو واپس کر دیا گیا۔ اس موقع پر موجود افراد اور متعلقہ فیملی نے موٹروے پولیس افسران کا بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں