افغان پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے ترکی کا سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان


افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزین دوسری ملکوں کی طرف جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے بین الاقوامی برادری پر افغانوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا لیکن کچھ ممالک افغان پناہ گزینوں کی ممکنہ آمد کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تفصیل پڑھیں: افغانستان  سے واپسی کا فیصلہ درست تھا،اپنے مشن میں کامیاب رہے، بائیڈن

رپورٹ کے مطابق ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ سرحد پر 295 کلومیٹر لمبی دیوار بنانے جا رہا ہے جس کے گرد خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔

ترکی پہلے ہی ہزاروں شامی مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے تاہم اب افغان پناہ گزینوں کی آمد کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سب کو متحد ہونا ہو گا۔


متعلقہ خبریں