پاکستان کی معروف اداکار جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو 7 سال مکمل ہو گئے۔
عائزہ خان اور دانش تیمور نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پوسٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
عائزہ خان نے کیک کاٹتے ہوئے خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر کی، انہوں نے لکھا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ یہ 7 سال کیسے گزر گئے، اور وہ دعا کرتی ہیں کہ ہم ساری زندگی ایسی ہی خوشگوار زندگی گزاریں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب عائزہ کیلئے دانش نے لکھا کہ آج ہی کی تاریخ میں سات سال قبل میں نے آپ کو عروسی جوڑے میں دلہن بنے دیکھا تھا، اور وہیں سے ہماری کہانی کا آغاز ہوا تھا۔
عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے ہاں 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔
