سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے ڈیزائن میں تبدیلی کر دی ہے۔
ٹوئٹر ڈیزائن نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ نے کچھ تبدیلی محسوس کی ہے؟ آج ہم نے ٹوئٹر ویب اور موبائل فون پر نظر آنے والے ڈیزائن کو تبدیل کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق نئے ڈیزائن میں جدید فونٹس کے ساتھ ایسے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جو آنکھوں کو اچھی لگتے ہیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد لوگوں کے لیے اسکرولنگ کو زیادہ آسان بنانا ہے۔
ٹوئٹر ڈیزائن کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ہوسکتا ہے کہ پہلے تو یہ کچھ عجیب لگے، مگر یہ اپ ڈیٹس ہمیں زیادہ قابل رسائی، منفرد اور آپ کو اپنی بات پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے بہت سارے ویزول کلٹر کو بالکل صاف کر دیا ہے۔ نئے ڈیزائن میں سرمئی رنگ کے بیک راونڈز اور غیر ضروری لائنز کو بھی کم کر دیا گیا ہے۔
Notice anything different?
Today, we released a few changes to the way Twitter looks on the web and on your phone. While it might feel weird at first, these updates make us more accessible, unique, and focused on you and what you’re talking about.
Let’s take a deeper look. ? pic.twitter.com/vCUomsgCNA
— Twitter Design (@TwitterDesign) August 11, 2021
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ صارف کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن میں تبدیلیاں کرتا رہے گا۔