اوڈی کی سائنس فکشن گاڑی متعارف


جرمن کار کمپنی اوڈی نے مستقبل میں لگژری خودکار گاڑیوں کی جھلک دکھا دی، اپنی آنے والی 3 کانسیپٹ گاڑیوں میں سے ایک متعارف کرا دی۔

کمپنی نے اسکائی سیفیر (Sky sphere) کو پرائیویٹ اسکریننگ میں متعارف کرایا ہے، مگر جلد باضابطہ طور پر بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 4 ہزار پونڈ وزنی یہ گاڑی محض 4 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سنگل چارج پر 310 میل کا سفر آسانی سے طے کرسکتی ہے۔

اوڈی “اسکائی سیفیر” ایسی حیران کن گاڑی ہے جس کی لمبائی کو بڑھایا یا گھٹایا جاسکتا ہے۔ گاڑی کے فرنٹ وہیلز کا بیس بھی 9.8 کم کیا جا سکتا ہے وہ بھی صرف ایک بٹن کی مدد سے۔

الیکٹرک گاڑی میں موجود بیٹری پیک 80 کلو واٹ سے زیادہ کی گنجائش رکھتی ہے جبکہ سنگل الیکٹرک موٹر 624 ہارس پاور فراہم کرتی ہے۔

گاڑی میں مکمل طور پر ڈیجیٹل ڈیش بورڈ ہے جس میں 141 سینٹی میٹر چوڑی/18 سینٹی میٹر ہائی ٹچ اسکرین نصب ہے۔ جی ٹی موڈ پر یہ گاڑی خودکار طور پر ڈرائیو کرے گی اور اگر آپ اسے خود ڈرائیو کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اسپورٹ موڈ پر جانا ہوگا۔

جرمن کمپنی کے تین مستقل کی تصوراتی گاڑی میں سے اسکائی سیفیر کے بعد ‘گرینڈ اسپیئر’ اور ‘اربن اسپیئر’ لانچ کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں