این سی او سی کا کورونا ویکسی نیشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس سے بچاؤ: آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا گیا۔  یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 81 افراد جاں بحق

این سی او سی نے 10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دیا۔ 10 ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ھو گا۔

این سی او سی کے مطابق تمام صوبوں کو ان فیصلوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔

این سی او سی نے ویکسینیشن کے عمل کی جلد تکمیل وبا کے بڑھتے ھوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اسکے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید قرار دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں