بلاول بھٹو پیدائش سے ہی عدم اعتماد پر چل رہے ہیں، شیخ رشید


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور ہم پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی جو مرضی وہ کریں لیکن عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جس دن پیدا ہوئے اس دن سے ہی عدم اعتماد پر چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ہے، وزیر خارجہ

شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری سے فارغ ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس کرتی رہے ان کوعدم اعتماد کی سمجھ نہیں آ رہی اور آئندہ آنے والے 6 ماہ اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ چمن بارڈر کھول دیا ہے اور پاکستان دنیا کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کو تمام حقوق فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعظم

وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف سیکرٹری سے بات کریں گے کہ راولپنڈی میں جمعہ اورہفتہ کی چھٹی کریں۔ اسلحہ لائسنس کا اختیار تو مل گیا مگر میں پھنس گیا ہوں کیونکہ چیمبر آف کامرس والے بھی اسلحہ مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں