کینیڈا کی کاروباری شخصیت کو چین میں 11 سال کی جیل

 کینیڈا کی کاروباری شخصیت کو چین میں 11 سال کی جیل

چین کی ایک عدالت  نے مبینہ جاسوسی کے الزام میں  کینیڈا کی ایک کاروباری شخصیت کو 11 سال جیل کی  قید سنائی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کینیڈین شہری مائیکل سپاور کو سال 2018 میں کینیڈا کے سابق سفارت کار مائیکل کوورگ کے ہمراہ چین میں گرفتار کیا گیا تھا۔

چین نے کینیڈا کے شہریوں کو جاسوسی  ور دوسرے ممالک کو ملکی راز فراہم کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

چین کی عدالت نے بدھ کے روز مائیکل سپاور کو 11 سال جیل کی  قید سنائی اور  7 ہزار ڈالرز سے زائد کی ذاتی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

چینی عدالت کا یہ فیصلہ کینیڈا اور چین کی حکومتوں کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید بڑھاوا دے گا۔

عدالت کے فیصلے میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ مائیکل سپاور کو کب جلاوطن کیا جائے گا  لیکن عام طور پر چین میں سزا پانے والے غیر ملکیوں کو  سزا کی مدت مکمل  ہونے  کے بعد ہی ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔

دریں اثنا چین میں تعینات کینیڈا کے سفیر ڈومینک بارٹن نے چینی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کے شہری کے پاس اپیل کا حق ہے اور وہ اسے استعمال کریں گے۔


متعلقہ خبریں