پاکستان سب سے زیادہ مینگروز جنگلات کی نشوونما کرنے والا واحد ملک بن گیا


وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ  پچھلے 10 سال میں 300 فیصد اضافہ کیساتھ پاکستان دنیا میں واحد ملک بن گیا ہے جہاں سب سے زیادہ مینگروز جنگلات کی نشوونما ہورہی ہے۔

درختوں کی حفاظت اور نشونما کرنے کے لئے بڑی تعداد میں وہاں کے  مقامی لوگوں کو گرین نوکریوں کے مواقع بھی مل رہے ہیں۔


وزیر مملکت فرخ حبیب  نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر  پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے  عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی قوم سے شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل

عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے معترف ہیں۔ بلین ٹری منصوبہ کو اقوام  متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایک طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے  آئندہ 10 سال میں درجہ حرارت شدید بڑھنے کی ریڈ وارننگ جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلیاں! ہیٹ ویو، سیلاب، بارشوں اور خشک سالی کیلئے تیار رہیں

دوسری  جانب وزیراعظم عمران خان شجر کاری مہم کی خود قیادت کررہے ہیں۔ لاہوراربن میوا کی اور آج  بلوچستان کے علاقے لسبیلہ(میانی) مینگروز اور کل لال سوہانرابہاولپور میں ڈرون شجرکاری ہوگی۔


متعلقہ خبریں