پاک آئرلینڈ ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر


ڈبلن: پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان ہونے والے واحد ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا۔

بارش کے تسلسل کی وجہ سے پچ سے کور نہ ہٹائے جا سکے اور ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بارش کے رکنے کا انتظار ہی کرتے رہ گئے۔

آئرلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا دنیا کا گیارہواں ملک بن گیا ہے، تاہم اس تاریخی موقع پرایک گیند کا کھیل بھی نہیں ہو سکا اور امپائرز نے پہلے دن کا کھیل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان سرفرازاحمد نے اس امید کا اظہار کیا تھا  کہ اس ٹیسٹ میچ کے بعد آئرلینڈ کرکٹ مزید پروان چڑھے گی۔

 


متعلقہ خبریں