کوئٹہ: بلوچستان کے درالخلافہ کوئٹہ میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی منڈی کے گیٹ پر ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماسک نہ پہننے پر طالب علم کو گولی مار دی
دھماکے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔