پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر آزادجموں وکشمیر الیکشن کے نتائج تبدیل کیے گئے تو اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کمشیر فیصل راٹھور نے کہا کہ دھاندلی ہوئی تو کشمیری اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت والوں کو اسلام آباد پہنچنے کے لئے گھنٹوں چاہئے تھے کشمیری دو گھنٹے میں شاہراہ دستور پر ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ انتخابات پر شب خون مارا گیا تو کشمیر کے دونوں جانب منفی پیغام جائے گا۔ہم کسی قسم کی دھاندلی کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔
کارکنان سے کہوں گا پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دیں گے،آج 25 جولائی کا دن کشمیری کے لیے اہم فیصلے کا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں وکشمیرالیکشن میں بد نظمی اور تصادم، ایک شخص جاں بحق
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف نے 5 اگست کے شب خون پر روایتی تقریر سے بڑھ کر کچھ نہیں کیا۔پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر میں رائے شماری کی بات کرتی ہے۔
فیصل راٹھور نے کہاپیپلز پارٹی کا فلسفہ ہے کہ کشمیر کے لیے ہزار سال تک لڑیں گے۔
آزاد کشمیر انتخابات میں وفاقی حکومت کی دھاندلی پر پیپلز پارٹی کا ردعمل
شیری رحمان نے الزام لگایا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی ہو رہی ہے۔ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضع فرق ہے۔
فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے۔ جبکہ وہی پر موجود تحریک انصاف کا کیمپ ابھی تک قائم ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے۔ وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ دھاندلی کا شور مچانے والے آج سرے عام دھاندلی کر رہے ہیں۔