ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں، اسٹیٹ بینک

state bank

پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 9 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.55 کروڑ ڈالر کم ہو کر 17.20 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.73 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.10 ارب ڈالر ہیں۔

مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہی، اسٹیٹ بینک


متعلقہ خبریں