کراچی ٹریفک پولیس میں خواتین وارڈنز کی انٹری


کراچی کی ٹریفک پولیس میں پہلی بار خواتین وارڈنز کو ٹریفک کنٹرول کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

شارع فیصل اور کلفٹن کے علاقے میں خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل پرایک مختصر وڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں تمام پولیس اہلکاروں کو 125 اور 150 سی سی بائکس پرپیٹرولنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹریفک حکام کی جانب سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خواتین وارڈنز کو ابھی تک چالان جاری کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا ۔

خواتین وارڈنز شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ  ملک کے سب سے بڑے شہر میں ٹریفک کی نگرانی بھی کریں گی۔

خواتین ٹریفک اہلکار میٹروپول چوک سے ہوائی اڈے تک گشت کیا کریں گی۔

گذشتہ ماہ راولپنڈی میں تقریبا 23 خواتین ٹریفک وارڈنز کو تعینات کیا گیا تھا۔ جو کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین  سے آگاہ کرتی ہیں۔

خواتین وارڈنز لین کی پابندیاں اور ہیلمٹ کے استعمال کے علاوہ ٹریفک کے دیگر ضوابط پر بھی عمل درآمد کرواتی ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں