فوج کی تنخواہ میں مزید 15 فیصد اضافہ

پاک آرمی

وفاقی کابینہ نے فوج کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد عسکری ملازمین کی تنخواہ میں مجموعی طورپر25 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے بجٹ2021-22 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں10 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی جس میں عسکری ملازمین بھی شامل تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دو سالوں سے فوج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں سول ملازمین کو 10 فیصد آلاونس دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کو برابر لانے کیلئے دو سال بعد فوج کو 15 فیصد آلاؤنس دیا جا رہا ہے۔ جس میں ایف سی اور رینجرز کو شامل کرنے کیلئے بھی وزیراعظم نے ہدایت کی ہے۔

پنجاب کابینہ نے ملازمین کیلئے 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دیدی

کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سابق وزرائے اعلیٰ ججز و دیگر لوگوں نے سیکیورٹی کے لیے بے شمار لوگ اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اس لیے اب کابینہ سمیت تمام لوگوں سے اضافی سیکیورٹی واپس لی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو تجارت فری شہر بنانے کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایات کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں