ایس او پیز کی خلاف ورزی: دکانیں، ریسٹورنٹس، اسکول اور اکیڈمی سیل

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے عملے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران بنا ویکسینیٹڈ اسٹاف والی دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا ہے۔

راولپنڈی:کورونا کی خطرناک ڈیلٹا قسم کے 20 کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی ہدایت پر متعلقہ سرکاری حکام اورعملے نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انتظامیہ نے اسلام آباد میں بغیر ویکسینیٹڈ اسٹاف والی 25 دکانیں اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا ہے۔

انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق دورے کے دوران کورونا مثبت کیسز کے پیش نظر ایک اسکول اور ایک اکیڈمی بھی سیل کی گی ہے۔

کورونا کی چوتھی لہر: بلوچستان حکومت نے نئی پابندیاں عائد کر دیں

ہم نیوز نے ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرکاری افسران و عملے نے تقریباً 100 دکانوں اور ریسٹورنٹس کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق تیزی سے کورونا پھیلنے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا مثبت کیسز میں اب زیادہ تر ڈیلٹا وائرس پایا جا رہا ہے۔

ہوشیار: سرکاری ملا زمین کے لیے آ خری موقع

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے واضح طور پر کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں