سندھ: مسافروں کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے

Transporter

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران احتیاطی تدابیر مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا کہ  مسافر گاڑیوں میں سفر کرنےوالے افراد کے کورونا سرٹیفکٹ چیک کیے جائیں گے۔

اویس شاہ نے دیگر صوبوں سے سندھ آنے والے تمام مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ نے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسافر گاڑیوں کے مالکان کوروناسرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر کی ٹکٹس بک نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر شروع

سندھ کےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا بین الصوبائی اور بین الضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والےمسافروں کےکورونا سرٹی فکیٹ چیک کرنےفیصلہ کیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرز اور مسافر کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ہی سفر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے درخواست کی کہ وہ کورونا ویکسنیشن کراکر خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔

خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونا اور مختلف ویری انٹس کا پھیلاو بڑی وجوہات ہیں۔ پاکستان میں کورونا پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح3.65فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں