پاکستان کی بہتری بلوچستان کی خوشحالی و امن سے جڑی ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری بلوچستان کی خوشحالی و امن سے جڑی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کی ساتویں قومی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا جس میں ارکان پارلیمنٹ، بیوروکریٹس اورمیڈیا کے ارکان شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو بلوچستان سےمتعلق بہتر آگاہی ہے۔

پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

اس موقع آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں امن واستحکام سے پاکستان میں ترقی ہو گی، سخت جدوجہد سے حاصل امن کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیز کرنا ہ وگا، سیکیورٹی فورسز کو ملک کا امن تباہ کرنے والوں کو شکست دینے کیلئے چوکنا رہنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیر پا استحکام کیلئے بہتری کی حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں