اسلام آباد میں کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز دوبارہ سر اٹھانے لگے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کورونا کیسز کا گراف جاری کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر اقتدار میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گراف کے مطابق 1 جولائی کو اسلام آباد میں کورونا کے 73، 2 جولائی کو 66 جب کہ 3 جولائی 71 کیسز سامنے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں