کینیڈا: مکان میں پراسرار آتشزدگی، پاکستانی نژاد خاندان کے 7 افراد جاں بحق


کینیڈا کے صوبے البرٹا کے ایک گھر میں پراسرار آتشزدگی نے پاکستانی نژاد خاندان کے 7 افراد کی جان لے لی۔ 

کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے وقت مکان میں دو خاندان رہائش پزیر تھے، کیلگری میں مکان میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد میں ایک مرد، دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں جب کہ پانچ افراد جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق مکان میں آگ دھماکے کے بعد لگی۔ آگ لگتے ہی قریبی گھروں کو خالی کروا لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں محفوظ رہنے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانبوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

اپنے بیان میں شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر خارجہ نے متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں