سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں ڈرون سے 2 دھماکے ہوئے جس میں عمارت کی چھت تباہ ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرجموں ائرپورٹ کے ہائی سیکیورٹی ٹیکنیکل ایریا میں دو دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے باعث ایک شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دھماکوں کے باعث عمارت کی چھت تباہ ہو گئی۔
بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2016 کا پٹھان کوٹ واقعہ دہرانے کی کوشش کی گئی ہے اور جموں ائرپورٹ پر حملہ سرحد پار سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک سے اچھی خبر آ گئی، وزیر اعظم
دھماکے سے ایک عمارت کی چھت متاثر ہوئی جبکہ دوسرا دھماکہ میدان میں ہوا۔ دھماکے کے وقت ائرپورٹ پر ایک اعلیٰ سطح اجلاس جاری تھا۔