وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل کے تحت این سی او سی مرض کے پھیلاؤ کا تجزیہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا فقدان اور مضبوط کورونا ویکسینیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آ سکتی ہے۔
Reviewed the artificial intelligence based disease modeling analysis today in NCOC . In the absence of strong SOP enforcement and continued strong vaccination program, the 4th wave could emerge in Pakistan in July. Please adhere to sop’s and vaccinate as soon as possible.
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 25, 2021
انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور جلد ویکسین لگوائیں۔