عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 27 اموات اور 991 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہوگئی ہے۔
ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 491 ہے اور 8 لاکھ 89 ہزار 787 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار314، خیبرپختونخوا 4 ہزار 257، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 300 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا: ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کی فون سمیں بلاک کرنیکا حتمی فیصلہ
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 313، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار 819، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 799، سندھ 3 لاکھ 31 ہزار 94، بلوچستان 26 ہزار 529، آزاد کشمیر 19 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 771 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آغاز
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔