اسلام آباد: ہرپلاٹ میں درخت، پبلک سیکٹر عمارتوں میں زیرزمین کنویں لازمی قرار


وفاقی دارالحکومت کی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر کو سرسبزوشاداب شہر بنانے کے لیے نیا قانون پاس کیا ہے جو فوری لاگو ہوگا۔

سی ڈی اے نے تمام پلاٹ مالکان کیلئےسائز کے مطابق پودے لگانے کی لازمی حد مقرر کردی ہے۔ ہر پلاٹ کے مالک کے پاس اس کے سائز اور استعمال کے، مخصوص اقسام اور پودوں کی تعداد ہوگی۔

پانچ مرلے والے مالک مکان کو ایک درخت لگانے کا پابند بنایا جائے گا، دس مرلے والے مکان کے مالک دو  درخت، پانچ سو مربع گز والے افراد چار اور ہزار مربع گزوالے چھ درخت لگانے کے پابند ہوں گے۔

انتظامیہ نے آئندہ شجرکاری سیزن کے لئے اسکولوں اور کالجوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کو اس سیز ن کے دوران پودے فراہم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے بھی سی ڈی اے نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے پبلک سیکٹرعمارتوں کے لیے زیر زمین کنویں لازمی قرار دیئے ہیں۔

بارش کا پانی کنوین میں محفوظ کرنے سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی۔ بارش کا پانی کنویں میں جاکر قدرتی عمل کے ذریعے فلٹر ہوکر قابل استمال بھی بن جائے گا۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں