حکومتی اعداد و شمار جعلی ہیں، شہباز شریف

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے بجٹ 22-2021 میں حکومتی اعداد و شمار جعلی قرار دے دیے ہیں۔

بجٹ: اپوزیشن حکمت عملی تیار نہیں کر سکی، شہباز شریف نے چپ سادھ لی

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں جس ترقی و خوش حالی کا ڈھنڈورہ پیٹا گیا وہ بنی گالہ اور ان کے حواریوں کی ترقی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کے کروڑوں غریب عوام کو کوئی سہارہ نہیں دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ پیش کردہ تمام اعداد وشمار جعلی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ریاست مدینہ کی مثال دینے والے کاش! یتیم و بیوہ اورمظلوم کا ہاتھ تھام لیتے۔

حکومتی ناکامیوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ اگر ترقی آئی ہے تو وہ بنی گالا کے محلات اور امیروں کی ترقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کو ایک وقت کی روٹی نصیب نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں اکنامک گروتھ کا ڈھنڈورہ پیٹا جا رہا ہے۔

حکومت، وفاق اور اکائیوں کو باہم دست و گریباں کروانا چاہتی ہے؟ شہباز شریف

میاں شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے دوران حکومتی اراکین نے شور شرابہ کیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آپ ایک دوسرے کو سنیں، میں اجلاس 20 منٹ کے لیے ملتوی کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں