عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ


دی اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری)  نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپری نے بتایا ہے کہ امریکا، روس اور چین جیسی عالمی طاقتیں اپنے جوہری ہتھیاروں کو مزید مہلک اور جدید تر کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں برس کے آغاز میں امریکا، روس، فرانس چین، بھارت، پاکستان، اسرائیل اور شمالی کوریا کے پاس مجموعی طور پر13 ہزار 80 ایٹمی ہتھیار تھے جن میں وہ وار ہیڈز بھی شامل ہیں جن کی معیاد ختم ہونے والی ہے اور جلد ہی انہیں تلف کر دیا جائے گا۔

جوہری معاہدہ: امریکی واپسی سے اسرائیل پریشان، وفد واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ

2020 سے 2021 کے درمیان عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کی تعداد 9 ہزار 380 سے بڑھ کر 9 ہزار 620 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین، بھارت اور پاکستان اپنے جوہری صلاحیتوں کو جدید ترین بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں