کنویں میں 10 ماہ سے پھنسے ہوئے کتے اور بلیوں کو بچانے کا کامیاب ریسکیو آپریشن

کنویں میں 10 ماہ سے پھنسے ہوئے کتے اور بلیوں کو بچانے کا کامیاب ریسکیو آپریشن

کراچی: شہر قائد میں ریسکیو آپریشن کے ذریعے ایک کتے اور دو بلیوں کو بچا لیا گیا۔ تینوں جانور گزشتہ 10 ماہ سے ایک کنویں میں پھنسے ہوئے تھے۔

ملتان: طویل آپریشن کے بعد بچے کا ہاتھ جوڑ دیا گیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ایک کتا کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں واقع کنویں میں گر گیا تھا جنہیں ریسکیو کرنے سے پہلے فیصلہ کیا گیا کہ بانس کے ساتھ ایک کیمرہ لگا کر کنویں میں ڈالا جائے تاکہ کتے کی حالت اور کنویں کی گہرائی کو چیک کیا جا سکے ۔

ذرائع کے مطابق جب کیمرہ لگا ہوا بانس کنویں میں ڈالا گیا تو معلوم ہوا کہ وہاں دو بلیاں بھی موجود ہیں۔

تین جانوروں کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے کرین کے ذریعے انہیں ریسکیو کرنے کا فیصلہ کیا اور تینوں جانوروں کو نکال لیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان: ریچھ کے بچے کی دیکھ بھال کیلئے مدد کی پیشکش

کراچی میں جانوروں کو کنویں سے نکالنے کا ریسکیو آپریشن محکمہ وائلڈ لائف سندھ اور ایک غیر سرکاری ادارے نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ کنویں میں پھنسے ہوئے کتے کو ایک مقامی شخص روزآنہ کھانا فراہم کرتا تھا۔

بھارت: یو ٹیوبر کو غباروں کے ساتھ کتا باندھ کر اڑانا مہنگا پڑ گیا

غالب امکان ہے کہ کتے کو فراہم کیا جانے والا کھانا دونوں بلیاں بھی کھاتی تھیں جس کی وجہ سے تینوں جانور کنویں میں طویل عرصے تک زندہ اور محفوظ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں