لاہور: ٹریفک قوانین کی 90 مرتبہ خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی

لاہور: ٹریفک قوانین کی 90 مرتبہ خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی

لاہور: سٹی ٹریفک پولیس نے 90 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑ لی ہے۔

’ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے دوران 616 وارڈنز پر تشدد کیا گیا‘

ہم نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 90 سے زائد بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق گاڑی کے مالک پر 44 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے 41 بار ٹریفک سگنل اور 45 بار اوور اسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ایک بار ون وے ٹریفک اور تین بار لین لائن کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب پایا گیا۔

قوانین کی خلاف ورزیاں: چالانوں کی سنچری کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

لاہور میں گزشتہ دنوں ٹریفک پولیس نے ایک ایسی گاڑی کو بھی پکڑا تھا جس نے ٹریفک چالانوں کی سنچری مکمل کرلی تھی۔


متعلقہ خبریں