گلگت: درمندر میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 40 گھر بہہ گئے

گلگت: درمندر میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 40 گھر بہہ گئے

گلگت: ضلع غذر کی تحصیل گوپس کے دور افتادہ گاؤں درمندر میں گلیشئر پگھلنے کے باعث سیلاب نے تباہ مچادی ہے جس کے سبب 40 سے زائد گھر بہہ گئے۔

ہم نیوز کے مطابق سیلاب سے درمندر پاور ہاوَس کے مرکزی چینل کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ درمندر روڈ اور دو رابطہ پل بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور چراہ گاہوں کا راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

مقامی ویب سائٹ پھنڈر ٹائمز کے مطابق ڈپٹی کمشنر غذر، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ٹیم اور انتظامیہ کے دیگر افراد نے درمندر کا دورہ کیا اور متاثرین میں خیمے اور فوڈ پیکس تقسیم کیے۔ ڈی سی غذر کی جانب سے ڈیزاسٹر ایکٹ 2017 کے تحت درمندر میں ایمرجنسی  لگادی گئی ہے۔

سیلاب سے زرعی زمینوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ جزوی طور پر نقصان پہنچنے والے گھروں کے افراد کو بھی محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اس وقت پانی دیتا ہے جب سیلاب آتا ہے، وزیر زراعت سندھ

ڈپٹی کمشنر/چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ضمیر عباس نے  تباہ شدہ آبپاشی چینل کی مرمت کا حکم دیے دیا ہے اور تمام اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر زبیدہ بتول ریلیف لے کر درمندر پہنچی گئیں اور لوگوں میں خیمے اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔


متعلقہ خبریں