واجد ضیا کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ثنا اللہ عباسی نئے ڈی جی ایف آئی اےتعینات

واجد ضیا کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ثنا اللہ عباسی نئے ڈی جی ایف آئی اےتعینات

حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) واجد ضیا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تقرریوں کی منظوری دی ہے۔

سرکولیشن سمری کے مطابق واجد ضیا کی جگہ انسپیکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس ثنا اللہ عباسی کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔

سرکولیشن سمری کے مطابق واجد ضیا کو ڈی جی نیشنل پولیس بیورو تعینات کر دیا ہے۔

پانامہ کیس: جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات

اس کے علاوہ معظم جاہ انصاری کو آئی جی خیبر پختونخوا لگا دیا گیا جب کہ صلاح الدین خان کو آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا لگا دیا گیا۔

خیال رہے کہ واجد ضیا شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس میں بننے والی ‘جے آئی ٹی’ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

ان کی ٹیم کی بنائی ہوئی رپورٹ پر ہی شریف خاندان کو اپنے خلاف دائر ریفرنسز میں سزاؤں کا بھی سامنا ہے۔

اس سے قبل واجد ضیا ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (امیگریشن) اور دو، دو بار انٹیلی جنس بیورو اور موٹروے پولیس میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں