پرنس ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش 

برطانیہ: کبھی شاہی خاندان کا حصہ نہیں بنیں گے، ہیری اور میگھن کا اعلان

برطانیہ کے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیری اور میگھن نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ بیٹی کی پیدائش جمعے کی صبح کینیڈا کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر چالیس منٹ پر  ہوئی۔

انہوں نے اپنی بیٹی کا نام للی بیٹ ڈیانا رکھا ہے ۔ جوڑے نے اپنے بیان میں مشکل وقت میں نیک خواہشات اور دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کا انٹرویو: شہزادہ ولیم کا ردعمل سامنے آگیا

شاہی خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے ہیری اور میگھن کے ہاں دو برس قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

میگھن مرکل کے پریس سیکرٹری کے مطابق میگھن مرکل اور نوزائیدہ بیٹی دونوں صحتمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیدائش کے وقت ’للی‘ کا وزن 7 پاؤنڈ 11 اونس تھا۔

 


متعلقہ خبریں