اسلام آباد: تیز ہواؤں کے باعث ایئرپورٹ پہ کھڑا طیارہ الٹ گیا

اسلام آباد: تیز ہواؤں کے باعث ایئرپورٹ پہ کھڑا طیارہ الٹ گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑا ہوا طیارہ اس وقت الٹ گیا جب تیز ہواؤں نے شہر کا رخ کیا۔ شہریوں کی جانب سے طیارہ الٹنے پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ: سیوریج کا پانی بہنے لگا، باتھ رومز کے دروازے ٹوٹ گئے

ہم نیوز کے مطابق بدھ کی رات کو چلنے والی تیز ہواؤں نے جب شہر کا رخ کیا تو ایئرپورٹ پہ فلائنگ کلب کا کھڑا ہوا تربیتی طیارہ الٹ گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق تیز ہواؤں سے طیارہ جب الٹا تو اس سے پروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے بعد ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے اور عمارت میں دروازوں و کھڑکیوں کی توڑپھوڑ کی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سپریم کورٹ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈیزائن پہ غور کا حکم دے دیا

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ نجی فلائنگ کلب کی ملکیت ہے اور شدید طوفان کے باعث اسے نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان کے مطابق نجی فلائنگ کمپنیاں اپنے طیاروں کی حفاظت کی خود ذمہ دار ہوتی ہیں اور اس حوالے سے سول ایوی ایشن کا کوئی کردار نہیں ہوتا ہے۔

تیز ہواؤں کے باعث طیارہ الٹنے کی اطلاع پر شہریوں کی جانب سے حیرت کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرک الٹنا تو سنا تھا یہ طیارہ الٹنا پہلی مرتبہ سن رہے ہیں۔

انتظامیہ کی غفلت، اسلام آباد ایئرپورٹ تباہی کے دہانے پر

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو خاصی دیر تک جاری رہا تھا۔


متعلقہ خبریں