بجٹ کی منظوری کو ناکام بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری


کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری کو ناکام بنائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بنا سکتی اور ہم پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی منظوری روکنے کے لیے ہم جدوجہد کریں گے۔ ہر بجٹ سے پہلے عمران خان اعلان کرتے ہیں کہ یہ سال ترقی کا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سےمزید 73 اموات رپورٹ

بلاول بھٹو نے کہا کہ عام آدمی کی جیبوں سے پیسہ نکال کر خزانہ بھرنے کا دعویٰ کارنامہ نہیں ہے اور ناقابل برداشت ٹیکسز سے خزانہ بھرنے کا دعویٰ معاشی ترقی نہیں کہلاتا۔


متعلقہ خبریں