تیغو گڑھی: شکارپورکے قریب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید اور دو اییس ایچ اوز سمیت 6 زخمی ہو گئے ہیں۔
سندھ میں کورونا کی صورت حال خطرناک ہے، مراد علی شاہ
ہم نیوز نے پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے آپریشن کے دوران پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ سے حملہ کیا تو اس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے 4 کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کورونا: سندھ میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند
ذرائع کے مطابق جن پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے ان کی شناخت منور جتوئی، سعید مہر اور حفیظ مہر کے ناموں سے کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جاری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے قبضے سے دو مغویاں کو بازیاب بھی کرالیا گیا ہے۔
سندھ: کورونا کے 867 مریضوں کی حالت تشویشناک
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب اور ایس ایس پی امیر سعود بھاری نفری کے ہمراہ گڑھی تیغو روانہ ہوگئے ہیں جہاں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے۔
ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کرتے ہوئے شہدا کے پسماندگان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہید اہلکار ہی اصل ہیرو ہیں اور قوم ان کی مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے سندھ پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
حکومت سندھ نے ویکسین اور سامان نجی افراد کو فروخت کردیا، حلیم عادل شیخ
ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں شرپسند عناصر کو سندھ پولیس کے جوانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔