لاہور: 3 سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

لاہور: 3 سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

لاہور میں آندھی اور طوفان سے لیسکو ریجن کے تین سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔ شہر میں متعدد مقامات پر بجلی کے تار ٹوٹ گئے۔ جس کے باعث کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

گلشن راوی، نواں کوٹ، علی پارک، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ اور گرین ٹاؤن میں بجلی چلی گئی ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کےلیے کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی

لاہور میں فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ بند روڈ ،ڈھولنوال، چوبرجی پارک، فیز پور، بھٹہ چوک، شاہدرہ، کریم پارک، بیگم کوٹ، کوٹ محمدی، لال گنج ، شیرانوالہ ،بھاٹی گیٹ ،شاہدرہ  عالم اور گرین ٹاون کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہے۔

ترجمان کے مطابق لیسکو عملہ فیلڈ میں موجود ہے جلد سپلائی بحال کردی جائے گی۔


متعلقہ خبریں