بجٹ سے عوام کو ترقی و خوشحالی میں مدد ملے گی، فردوس عاشق

بجٹ سے عوام کو ترقی و خوشحالی میں مدد ملے گی، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بجٹ سے عوام کو ترقی و خوشحالی میں مدد ملے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام محکمے بجٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 25 فیصد تنخواہوں میں ریلیف دیا ہے جبکہ مڈل کلاس اور تنخواہ دار طبقے کے لیے موجودہ حالات میں گزارا کرنا مشکل ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک خاندان ہے اور گلوے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔ آنے والا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور آنے والے بجٹ سے عوام کو ترقی وخوشحالی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے جو وفد ملا اس نے عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ وفد نے پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر اپنا فرض ادا کرنے کاعزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جی ڈی پی میں 33 ارب ڈالر کا اضافہ تاریخی ہے، شہباز گل

معاون خصوصی نے کہا کہ شاہی خاندان کے سربراہ اپنے بیٹوں کے دفتروں میں رونمائی کرتے ہیں۔ آپ علاج کرانے گئے تھے یا بیٹوں کے کاروبار دیکھنے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں