وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع

اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

این سی او سی کا 24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور سیاحت کھولنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن وفاقی نظامت تعلیمات نے جاری کیا ہے۔

7 جون کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 3 جون کو این سی اوسی کے اجلاس میں  کیا جائے گا۔

کورونا: اساتذہ کو جلد ازجلد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق کورونا کیسز کی شرح 6 فیصد ہونے کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں